نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی کی ٹیم نے مبینہ شراب گھوٹالے معاملے میں ان کے گھر سے دیر رات گرفتار کر لیا ہے۔
جمعرات کی دیر شام ای ڈی کی ٹیم ان کے گھر پہنچی اور گھر کی تلاشی لی۔ مبینہ شراب گھوٹالہ میں گھیرے کیجریوال کو ای ڈی مسلسل سمن بھیج رہی تھی۔ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔ ابھی کچھ روز قبل دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں اہم تبصرہ کیا تھا اور کیجریوال گرفتاری سے راحت نہیں ہیں۔
جانکاری کے مطابق، چھ سے آٹھ افسران سی ایم کیجریوال کے گھر پہنچے ہیں اور وہ یہاں سمن دینے آئے ہیں۔
معلوم ہوکہ ای ڈی پہلے ہی سی ایم کیجریوال کو 9 سمن دے چکی ہے۔ جمعرات کو سی ایم کیجریوال کو 10 واں سمن دیا گیا ہے۔
سی ایم کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو عدالت نے کہا کہ وہ گرفتاری سے راحت نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن پارٹی کے بینک کھاتوں کو سیل کرنا مودی-شاہ کی مجرمانہ کارروائی ہے: کانگریس
دراصل، ای ڈی کے سمن پر کیجریوال پوچھ گچھ کے لیے نہیں آ رہے تھے، انہوں نے عدالت سے یہ یقین دہانی مانگی تھی کہ اگر وہ پوچھ گچھ کے لیے جائیں گے تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ کیجریوال کو سمن کے جواب میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا، ان کی گرفتاری پر کوئی روک نہیں ہے۔