شہریت ترمیمی بل کے خلاف مختلف انداز میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ممبئی کی مشہور و معروف اردو صحافی اور مصنفہ شیریں دلوی نے اپنا ریاستی ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شیریں دلوی کو یہ ایوارڈ 2011 میں دیا گیا تھا۔ ’اودھ نامہ‘ اخبار کی مدیر رہ چکی شیریں نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات سے بے حد مایوس ہیں کہ پارلیمنٹ سے یہ بل پاس ہو گیا جو کہ ہندوستانی جمہوریت کے منافی ہے۔
2015 میں چارلی ہبدو کے متنازعہ کارٹون اپنے اخبار میں شائع کرنے کی وجہ سے گرفتار ہو چکی شیریں دلوی کو بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا اور انھوں نے پھر سے صحافت و تصنیف کا عمل شروع کر دیا تھا۔ لیکن اس وقت شہریت ترمیمی بل کے خلاف پورے ملک میں جس طرح سے ایک خوف کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے، شیریں دلوی نے بھی آگے آ کر اس احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور سب سے پہلے انھوں نے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کر دیا۔
خاتون صحافی نے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کیا، شہری ترمیمی بل کو منظور کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS