بی جے پی اور آر ایس ایس کا ارادہ آئین کو بدلنا: کھڑگے

0

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نظریہ سماج کے لیے خطرناک ہے اور ان کی منشا بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو تبدیل کرنا ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت اسی نظریے سے طاقت حاصل کرتی ہے اور وہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ اس الیکشن میں جمہوریت کو بچانے کے لیے بی جے پی کو ہرانا ضروری ہے۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’بی جے پی آر ایس ایس کے نظریہ آئین کو بدلنا ہے۔ ان کا نظریہ غریبوں کے حقوق چھین کر اور اپنے ارب پتی دوستوں کی جیبیں بھرنے کے لیے اپنی منو وادی سوچ کو لاگو کرکے بھائی سے بھائی کو لڑانے کے لئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے دیے گئے آئین کو ختم کرکے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کے حقوق چھیننا ہے۔

مزید پڑھیں: بہار میں این ڈی اے کے درمیان ہوئی سیٹوں کی تقیسم، جانیں کس کو ملی کون سی سیٹ

ملکا ارجن کھرگے نے کہا ’’یہ انتخاب جمہوری قوتوں کے مقابلے نفرت، تشدد اور تفرقہ انگیز سوچ کی طاقتوں کے درمیان ہے۔ ہم جمہوریت کو جتائیں گے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS