تل ابیب (یو این آئی): غزہ کی پٹی پر 7اکتوبر سے حملوں کے آغاز سے اب تک 30ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی مدد حاصل کر چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوجیوں کا 85فیصد نفسیاتی مدد کے بعد دوبارہ سے جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔
نفسیاتی مسائل کے شکار 200فوجیوں کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ بیان میں فوجیوں کیلئے فیملی مراکز، جنگی مداخلت یونٹ اور ذہنی صدمے کے کلینکوں پر مشتمل نئے نفسیاتی مراکز کے افتتاح کا بھی ا علان کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر حملوں کے آغاز سے ہی، اسرائیل ڈاکٹر یونین سے منسلک، شعبہ نفسیات نے ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے، جس میں شعبہ صحت کے تمام سیکٹروں سے ماہر طبیبوں کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں عبادت کی اجازت ملے
اس نیٹ ورک کا مقصد فوجیوں کے نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔بیان کے مطابق فوجی ہیلتھ یونٹوں کے کال مرکز، فوجیوں کو فوری طبّی امداد کی فراہمی کیلئے، ہفتہ بھر اور 24گھنٹے کھُلے ہیں۔