معروف غزل گو پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا

0

نئی دہلی: مممبئی: معروف غزل گو پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد آج 72 سال کی عمر میں انتقال کر گیے، اس بات کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔ ان کے انتقال کی خبر نے میوزک انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے لاتعداد مداحوں کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ پنکج اُداس جو اپنی روح پرور اور سریلی آواز کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنے پیچھے ناقابل فراموش موسیقی کی میراث چھوڑ گیے ہیں۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔ وہ 17 مئی 1951 کو جیٹ پور، گجرات میں پیدا ہوئے۔ موت کی خبر کی تصدیق پنکج ادھاس کی بیٹی نایاب ادھاس انسٹراگرام پر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nayaab Udhas (@nayaabudhas)

 

اپنے والد کے انتقال کی خبر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے نایاب ادھاس نے لکھا ‘بڑے دل اور بڑے دکھ کے ساتھ، ہم آپ سب کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پدم شری پنکج ادھاس کا طویل علالت کے باعث 26 فروری 2024 کو انتقال ہوگیا ہے۔’

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ادھاس کا انتقال 26 فروری کو بریچ کینڈی اسپتال میں صبح تقریباً 11 بجے ہوا۔ گلوکار کافی عرصے سے بیمار تھے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ گلوکار کے انتقال کی خبر سے فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے مداح حیران رہ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح انہیں یاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

پنکج ادھاس کے انتقال سے ہر کوئی غمزدہ ہے۔ مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر شنکر مہادیون صدمے میں ہیں۔ انہوں نے پنکج ادھاس کے انتقال کو موسیقی کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تلافی نہیں ہو سکتی۔ ساتھ ہی سونو نگم نے پنکج ادھاس کے انتقال پر ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن انتظامیہ مساجد کی اپیل کو الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کیا، جاری رہے گی تہہ خانے میں پوجا

سونو نگم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘آج میرے بچپن کا ایک اہم حصہ کھو گیا ہے۔ شری پنکج ادھاس جی، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ دیکھ کر میرا دل بھر جاتا ہے کہ آپ نہیں رہے۔ اوم شانتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS