بہار میں بجلی مفت میں نہیں دی جائے گی: نتیش کمار

0

پٹنہ: بہار میں مفت بجلی کا مدعا ہمیشہ سیاسی رہنماؤں کی زبان پر رہی ہے۔ اس بار اس تعلق سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اسمبلی میں کہا کہ بہار میں مفت بجلی نہیں دی جائے گی۔

وزیر توانائی بیجیندر یادو بہار کے محکمہ توانائی کا بجٹ پیش کر رہے تھے کہ اسی دوران اپوزیشن ارکان نے مفت بجلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا۔

اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کو خاموش کرنے کے لیے وزیر اعلی نتیش کمار خود کھڑے ہوئے اور کہا کہ بجلی مفت نہیں دی جائے گی۔

نتیش کمار نے حزب اختلاف کے رہنماوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم لوگ جانا چاہتے ہو؟ آپ لوگ پہلے سے نہیں جانتے تھے؟ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ بجلی مفت نہیں دی جائے گی۔

نتیش کمار نے کہا ’’ہم بہت کم رقم دیتے ہیں اور اس لیے دیتے ہیں کہ وہ محفوظ رہیں۔ حکومت کو بجلی خریدنے کے لیے کتنے پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں؟

انہوں نے اپوزیشن سے کہا “آپ سب وہاں موجود ہیں اور ایک نہ ایک چیز جانتے ہیں۔ بہت سی ریاستوں میں، لوگ اعلان کرتے ہیں کہ وہ اسے مفت دیں گے۔ ہم یہاں اور باہر اور انتخابات کے دوران بھی کہتے رہے ہیں کہ یہ سب کی حفاظت کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ لڑکیوں کے جسم فروشی کا اڈہ چلانے والا بی جے پی لیڈر گرفتار

معلوم ہوکہ نتیش کمار کچھ  حالیہ کچھ ہفتے پہلے عظیم اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت چلا رہے تھے  فی الحال این ڈی ای اتحاد کے ساتھ حکومت چلا رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS