کرناٹک میں آج 15 سیٹوں پر ضمنی اسمبلی انتخاب ہو رہا ہے۔ صبح 7بجے سے سبھی سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو چکی ہے ۔ بائی الیکشن کے نتیجے 9
دسبمر کو منظر عام آئیں گئے۔ ان ضمنی انتخاب کے نتیجوں سے یہ طے ہوگا کہ کرناٹک میں چار مہینے پرانی بی جے پی حکومت قائم رہے گی، یا پھر
کوئی اور حکومت معرض وجود میں آئے گی ۔ ان 15سیٹوں میں سے کم سے کم 6سیٹوں پر یدیورپا حکومت کو جیت حاصل کرنی ہوگی۔
ایسے میں بی جے پی کو اپنی حکومت برقرار رکھنے کے لئے جیت کا بگل بجانا ہی ہوگا ۔ کرناٹک کے بائی الیکشن آٹھانی ،کگواڑ، گوکک، یلاپور، ہرے
کیرو،رانی بینور، وجے نگر،چیک بیلاپور،کے آر پورا، یشونت پورا،مہالکشمی لےاوٹ، شیواجی نگر ، ہوسا کوٹ، کے آر پیٹے،ہونشور سیٹیں ہیں۔ مسکی
(رائیچور ضلع)اور آر آر نگر (بنگلورو)کے بائی الیکشن پر کرناٹک ہائی کورٹ نے مئی 2018اسمبلی الیکشن کے نتیجوں کو لیکر دائر مقدمہ کی
وجہ سے روک لگادی گئی تھی۔
کرناٹک کے 15 اسمبلی الیکشن میں امیدواروںکی کل تعداد 165ہے اور 126آزاد امیدوار اور 9خواتین بھی شامل ہیں۔ بی جے پی اورکانگریس 15
اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑرہےہیں۔ 12 سیٹوں پر جے ڈی الیکشن لڑرہی ہے ۔
کرناٹک میں ضمنی انتخاب کیلیے ڈالے جارہے ہیں ووٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS