نئی دہلی: ان دنوں غیر قانونی قبضہ بتا کر مذہبی مقامات کو منہدم کرنے کا واقعہ روز سامنے آ رہا ہے۔ معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن آفیسر اپنے من مانے طریقے سے مذہبی جگہوں کو گرانے سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔ ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کچھ اسی طرح کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں افسران نے جے سی بی مشین کے ذریعے مدرسہ، مسجد اور مزار کو غیر قانونی بتا کر اسے منہدم کر دیا جس کے بعد تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی کاروائی کی مخالفت کی جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ اور لاٹھی چارج کی ہے۔
VIDEO | The authorities in Uttarakhand’s Haldwani demolished a madrasa believed to have been illegally constructed near the Banbhulpura police station today. pic.twitter.com/6HYLDktGBf
— Press Trust of India (@PTI_News) February 8, 2024
جانکاری کے مطابق، ہلدوانی ضلع کے بنبھول پورہ علاقہ میں مبینہ طور غیر قانونی طور پر بنائی گئی مسجد، مدرسہ اور مزار کو پولیس منہدم کرنے گئی تھی۔ جس کی مقامی مسلمانوں نے مخالفت کی، تو پولیس نے لاٹھی چارج کی اور تشدد بھڑک اٹھا۔
लोकेशन : हल्द्वानी,उत्तराखंड
मस्जिद और मदरसे को अवैध बताकर बुल्डोजर से गिराया गया जिसके विरोध में रहवासियों ने विरोध प्रदर्शन किया जिसमे औरतों के ऊपर पुलिस ने लाठीचार्ज किया ।#Haldwani pic.twitter.com/2BzzqvzJA1
— The Muslim (@TheMuslim786) February 8, 2024
خبر ریساں ادارے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ کی کاروائی کی لوگوں مخالفت کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس والوں کی طرف سے بھی پتھربازی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: گوکل پوری میٹرو اسٹیشن پر دیوار گرنے سے ایک کی موت، چار زخمی
مذہبی مقامات کو منہدم کیے جانے سے ناراض لوگوں نے دیر شام بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا۔ دریں اثنا، رودر پور سے دو کمپنی پی اے سی ہلدوانی کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔