لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دینے کے پیچھے ووٹ بینک کی سیاست ہے: اکھلیش یادو

0

لکھنئو: بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن دینے کے اعلان پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے۔ ایس پی سربراہ نے حکومت ہند کے اس فیصلے کو انتخابات سے جوڑتے ہوئے تبصرہ کیا ہے۔

سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے کہا ‘یہ بھارت رتن کسی کے ووٹ کو باندھنے کے لیے دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت رتن احترام کے نشان کے طور پر نہیں  دیا جا رہا ہے۔ بلکہ ووٹ باندھنے کے لیے دیا جا رہا ہے۔ یہ باتیں اکلھیش یادو نے بلوام پور پہنچنے پر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ اگر کوئی نیکی کا کام ہو جائے اور پی ڈی اے کے لوگ 90 فیصد ناخوش ہوں تو یہ نیکی کیسے ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی زمین گھوٹالہ ہوا ہے اور وہ بھی گونڈا، بلرام پور، ایودھیا جیسی جگہوں پر، تو سوچئے کہ اس حکومت میں کس نام سے گھوٹالہ ہو رہا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ ‘بی جے پی کو اپنے اراکین اسمبلی کی کارکردگی سے پریشان ہونا چاہیے۔ اترپردیش دہلی کی حکومت ان کی تھی، کہیں کوئی کارخانہ لگایا ہے تو بتا دیں۔ اگر یوپی میں 40 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری آرہی ہے تو بلرام پور، گونڈا میں سرمایہ کاری کیوں نہیں آرہی؟

مزید پڑھیں: مہاراشٹر میں بی جے پی ایم ایل اے نے شندے گروپ کے لیڈر کو پولیس کی موجودگی میں ماری گولی

بلرام پور میں ایس پی کے لیڈر رہنے والے ایس پی یادو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے اکھلیش نے کہا ‘ایس پی یادو جی مقبول لیڈر تھے، وہ زندگی بھر گاؤں، غریبوں اور کسانوں کے لیے لڑتے رہے۔ وہ سماج وادی پارٹی کے بانی رہنما تھے۔ ہم نے انہیں کھو دیا، ہماری پارٹی اور اس خاندان کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS