خواتین کے تحفظ کا ذمہ انتظامیہ پر چھوڑنا مناسب نہیں: بھاگوت

0

موہن بھاگوت نے اتوار کو لال قلعہ کے میدان میں جیو گیتا سنستھان کی جانب سے منعقد یک روزہ ’گیتا پریرنا مہوتسو (ترغیبی نمائش)2019 میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کی پوری ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت کی ہے، لیکن سب کچھ انہی پر چھوڑنے سے کام نہیں چلے گا۔ 
آل انڈیا امام تنظیم کے سربراہ عمیر احمد الیاسی نے حیدرآباد میں جنسی زیادتی اور قتل کی گئیں ڈاکٹر پرینکا کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزموں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیے۔
اس موقع پر خواتین واطفال کی فلاح بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے سادھو۔ سنتوں سے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئےکہا، کہ خواتین کا احترام اور ان کا تحفظ نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے، بلکہ اس کی دھرم خود ہدایت دیتا ہے لہٰذا آپ اس کا ذکر خصوصی طور پر کریں۔ انہوں نے نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین میں نقص تغذیہ کے تئیں ہر کسی کو بیدار کرنے کی درخواست کی۔
سادھوی ریتمبھرا نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک کو زیبا نہیں دیتا کہ یہ بد عنوانوں اور جنسی زیادتی کرنے والوں کا ملک کہلائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS