حکومت نے اتوار کو اس بات کا اعلان کیا کہ نومبر کے مہینے میں جی ایس ٹی کی وصولی 1،03،492 کروڑ روپے رہی ہے۔
جولائی 2017 میں جی ایس ٹی کے آغاز کے بعد یہ آٹھواں موقع ہے جب جی ایس ٹی کا ماہانہ جمع1 لاکھ کروڑ روپے رہا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق،جی ایس ٹی متعارف کرانے کے بعد نومبر 2019 کا جی ایس ٹی کلیشن سال کا تیسرا سب سے زیادہ ماہانہ کلیکشن رہا ہے۔
کل جی ایس ٹی 1،03،492 کروڑ روپئے کی رقم میں سےسنٹرل-جی ایس ٹی 19،592 کروڑ روپے ، ریاستی-جی ایس ٹی 27،144 کروڑ روپے ، انٹیگریٹڈ-جی ایس ٹی 49،028 کروڑ روپے (بشمول 20،948 کروڑ روپے درآمدات پر) اور سیس ٹیکس 7،727 کروڑ روپے (بشمول درآمدات پر 869 کروڑ روپئے) جمع ہوئےہیں۔
حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کے 25،150 کروڑ روپئے اور ایس جی ایس ٹی کے 17،431 کروڑ روپئے باقاعدہ ریگولر اسٹیٹمنٹ کے طور پر رکھے ہیں۔
باقاعدہ سیٹلمنٹ کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کل آمدنی 44،742 کروڑ اور 44،576 کروڑ روپے حاصل کی ہے۔