نئی دہلی: بہار میں ایک بار پھر سے جے ڈی یو سپریمو نتیش کمار نے راجد کو الوداع کہہ کر این ڈی اے کے ساتھ حکومت بنالی ہے۔ جس پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ نتیش کمار نے صحیح نہیں کیا ہے، یہ جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہے۔ اس سے
کیجریوال نے آگے کہا کہ نتیش کمار کے این ڈی اے میں جانے سے انڈیا الائنس کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے شاہی عیدگاہ متھرا کے سروے پر حکم امتناعی نافذ کیا
معلوم ہوکہ تنیش کمار نے اتوار کے روز ریاستی گورنر سے ملاقات کر اپنا استعفی سونپا اور دیر شام ایک بار پھر سے وزیر اعلی عہدے کا حلف لیا۔ اس طرح وزیر اعلی نتیش کمار بھارتی سیاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ نویں بار بطور وزیر اعلی حلف لینے والے شخص بن گئے ہیں۔