وڈودرا: گجرات کے وڈودرا کی ہرنی جھیل میں جمعرات کی سہ پہر ایک کشتی پلٹنے سے اب تک 16 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کشتی حادثے کا شکار ہونے والے تمام بچوں کا تعلق نیو سن رائز اسکول سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں 27 بچے سوار تھے، جو ہرنی جھیل میں پکنک منانے جارہے تھے۔ اسکول انتظامیہ نے خود بچوں کے لیے اس پکنک کا اہتمام کیا تھا۔ فی الحال ریسکیو ٹیم باقی بچوں کی تلاش میں مصروف ہے۔
#WATCH | Gujarat: A boat carrying children capsized in Vadodara’s Harni Motnath Lake. Rescue operations underway. pic.twitter.com/gC07EROBkh
— ANI (@ANI) January 18, 2024
گجرات کے وزیر تعلیم کوبیر دینڈور نے کہا “مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ ہرنی جھیل میں اسکولی طلباء کو لے جانے والی کشتی پلٹنے سے چھ بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔” انہوں نے کہا “بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں دیگر ایجنسیوں کے ساتھ بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں۔” دریں اثنا، وڈودرا کے ڈی ایم اے بی گور نے بھی تصدیق کی کہ کشتی میں 27 بچے سوار تھے۔
#WATCH | Gujarat: Collector, Vadodara, AB Gor says, “There were 27 children (on the boat)…” pic.twitter.com/6JND41Foj2
— ANI (@ANI) January 18, 2024
وڈودرا کے چیف فائر آفیسر پارتھا برہمبھٹ نے کہا “اسکولی طلباء کو لے جانے والی کشتی جو ہرنی جھیل میں پکنک منانے آئے تھے دوپہر کے وقت الٹ گئی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اب تک 7 بچوں کو بچا لیا ہے، جب کہ لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔”
مزید پڑھیں: بلقیس بانو: مجرموں کی سرینڈر کی مدت میں توسیع کی درخواست پر سماعت جمعہ کو
انہوں نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے مقامی لوگوں نے کچھ بچوں کو بچا لیا تھا۔