فلسطین میں فوری جنگ بندی وقت کی اہم ترین ضرورت: فاروق عبداللہ

0

سری نگر (یو این آئی): جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کیس دائر کرنے اور اس کیس میں باقی ممالک کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جنگ بندی اور راحت کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بدترین جنگی جرائم کا مرتکب ہو اہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف سخت ترین فیصلے صادر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ2ماہ سے بے گناہ فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، اسپتالوں، مساجد، اسکولوں، رہائشی کالونیوں یہاں تک امدادی کیمپوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے، لیکن انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار خاموش رہ کر فلسطینیوں کی اس نسل کشی میں شریک ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دو ماہ میں 25ہزار لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتارا گیا ہے، جن میں 8ہزار بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کا کیس عالم عدالت میں لے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انصاف کی اُمید کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS