نغمہ نگار جاوید اختر نے منور رانا کے جنازہ میں شرکت کی، کہا: اردو شاعری کا ایک عظیم ستون ڈھہہ گیا

0

نئی دہلی: معروف شاعر منور رانا کا گزشتہ شب لکھنئو میں انتقال ہو گیا جس پر اردو حلقے میں سوگ کی لہر ہے منور رانا کے رہائش گاہ پر بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے اور ان کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اردو شاعری کا ایک عظیم ستون ڈھہہ گیا ہے اور اردو شاعری کا ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

جاوید اختر نے مزید آگے کہا کہ منور رانا کے معاصر شعراء بھی دنیا سے رخصت ہو چکے راحت اندوری، ملک زادہ منظور، کیفی اعظمی جس سے اردو زبان و ادب کا بڑا خسارہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

انہوں نے ماں پر جس خوبصورتی سے اشعار لکھے ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد کی جائے گی شہرت تو بہت شاعروں کو ملی لیکن ماں جیسے مقدس رشتوں کو شاعری کسی نے نہیں پرویا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS