شمالی اور مرکزی افغانستان میں طالبان کے مسلح افراد نے حملہ کرکے 23 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ طالبان کے مسلح افراد نے صوبہ قندوز اور ڈایکنڈی میں افغان فورسز کے چک پوسٹوں پرحملہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ ڈایکنڈی کے علاقے کنگری میں طالبان کے حملے میں 11 ہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔یوسف احمدی نے کہا کہ افغان فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ طالبان کے کسی جنگجو کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان میں سیکیورٹی فورسزکے تین اہم چک پوسٹوں حملے کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی شہر ''دشت ارچی'' میں طالبان کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 12 اہلکار ہلاک اور 9 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغان حکام نے اب تک ان حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
شمالی افغانستان میں طالبان کا حملہ، 23 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS