لیبیا:شمالی افریقی ملک لیبیا برسوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے، ملک کے سب سے بڑے شہر طرابلس پر قبضے کے لیے متحارب مسلح دھڑوں کے مابین لڑائی جاری ہے۔ امریکی فوج کی افریقہ کے لیے کمان AFRICOM، جو جرمنی سے براعظم افریقہ میں واشنگٹن کی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے، نے ہفتہ23نومبر کو بتایا کہ یہ ڈرون جمعرات اکیس نومبر کو طرابلس کی فضا میں پرواز کرتا ہوا اچانک غائب ہو گیا تھا اور ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ یہ فوجی ڈرون اچانک کہا لاپتہ ہو گیا۔
بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والا یہ امریکی فوجی ڈرون غیر مسلح تھا اور وہ حسب معمول لیبیا کی فضا سے زمین پر کی جانے والے ممکنہ عسکریت پسندانہ کارروائیوں کا جائزہ لے رہا تھا۔ 'ایفری کوم‘ کے ایک بیان کے مطابق اس واقعے کی چھان بین جاری ہے۔
امریکی عسکری حکام کے مطابق یہ ڈرون طرابلس کی فضا میں متعلقہ حکومتی اہلکاروں کی باقاعدہ اجازت اور ان کے ساتھ اشتراک عمل کے نتیجے میں محو پرواز تھا۔
براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں اس وقت امریکی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کل تقریباﹰ سات ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ افریقہ ایک براعظم کے طور پر اپنے رقبے میں امریکا کے ریاستی رقبے سے تین گنا بڑا ہے اور وہاں جملہ امریکی فوجی سرگرمیوں کو جرمن شہر شٹٹ گارٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
امریکی ڈرون طرابلس میں پرواز کے دوران ہوا لاپتہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS