بی جے پی اکثریٹ ثابت کرنے کیلئے حکومت اور ایجنسی کا غلط استعمال کرے گی: سنجے راؤت

0

نئی دہلی:مہاراشٹر میں سیاسی جنگ شباب پر ہے۔ راتوں رات بی جے پی کے ذریعہ بنائی  گئی حکومت پر مستقل انگشت نمائی کی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں شیوسینا،این سی 
پی اور کانگریس کے ذریعہ بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں۔ملک کے دوسرے لیڈران نے بھی بی جے پی کی حکومت کو قبول نہیں کیا ہے۔
شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں بنائی گئی فڑنویس حکومت کو ’ایکسیڈنٹل حلف ‘تقریب قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی نے جرم جیسا کام کیا 
ہے۔ کیوں کہ مہاراشٹر کے عوام کو بھی پتہ نہیں چلا کہ کب حلف برداری ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چوری ہے، جسے ’پک پاکیٹنگ‘ کہا جاتا ہے۔سنجے راؤت نے کہا کہ اجیت پوار کوئی بڑے لیڈر نہیں ہیں۔ جب کہ بی جے پی نے اجیت پوار کو 
جیل بھیجنے کے بہانے عوام سے ووٹ مانگا تھا۔
سنجے راؤت نے کہا کہ بی جے پی کو 30نومبر تک اکثریت ثابت کرنے کا وقت ملا ہے اور وہ اس دوران حکومت اور ایجنسیوں کا غلط استعمال کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS