ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف 8 ریاستوں میں ہڑتال

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں): نئے ہٹ اینڈ رن قانون کے خلاف پیر کو ملک کی 8 ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار، چھتیس گڑھ، یوپی، اتراکھنڈ، پنجاب اور گجرات میں بس اور ٹرک ڈرائیور ہڑتال پر ہیں۔ انڈین جسٹس کوڈ 2023 میں ترمیم کے بعدمقدمات میں، قصوروار ڈرائیور پر 7 لاکھ روپے تک جرمانہ اور 10 سال تک قید کی سزا کا التزام ہے۔

اس دوران مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں ہڑتال کر رہے ٹرک ڈرائیوروں اور پولیس کے مابین چھڑپ ہوئی جس میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

مزید پڑھیں: منی پور میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، کرفیو نافذ

ٹرک ڈرائیوروں کے مطابق، اس نئے قانون سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتاہے۔ اس پر حکومت کو نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS