ناگپور (ایجنسیاں): کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریب میں راہل گاندھی نے کہاکہ ’انڈیا‘ اور این ڈی اے کے درمیان نظریات کی لڑائی ہے۔ کچھ دن پہلے لوک سبھا میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ ملے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ بی جے پی میں غلامی چلتی ہے، جواوپر سے کہا جاتا ہے وہ بغیر سوچے سمجھے کرنا پڑتاہے، بی جے پی میں رہتے ہوئے برداشت نہیں ہوتا۔ میں بی جے پی میں ہوں، لیکن میرا دل کانگریس میں ہے۔ میں نے کہا، بھائی دل اورجسم کوکانگریس میں لانے سے ڈر رہاہے،یہی ہوسکتا ہے۔ میں نے کہا، دل کیوں نہیں کررہاہے؟ آپ ایم پی ہیں۔ آپ مجھے اشارے دے رہے ہیں۔ آپ اپنا ارادہ کیوں نہیں بنا سکتے؟ ہمارے مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے وزیر اعظم سے ایک سوال پوچھاکہ جی ایس ٹی میں کسانوں کا حصہ کیا ہوگا؟ مودی جی کو سوال پسند نہیں آیا، پٹولے جی آؤٹ ہو گئے۔ ان کا نظریہ بادشاہوں کا نظریہ ہے۔ کسی کی بات سننی ہی نہیں۔ حکم آئے گا، آپ کو اس پر عمل کرناہو گا۔ہمارے کارکن میرے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ راہل جی، آپ نے جو کیا اچھا نہیں کیا۔ میں بتاتا ہوں، دیکھو، میں نے یہ اس وجہ سے کیا. میں ان کی بات سنتا ہوں۔ میں ان کی جو آوازہے، اس کا احترام کرتا ہوں۔ گاندھی-نہرو جیل گئے۔ امبیڈکر نے برسوں جدوجہد کی۔ ہمارا نظریہ کہتا ہے کہ ملک کی باگ ڈور عوام کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔ ملک کوجس طرح پہلے بادشاہ چلاتے تھے۔ ویسے نہیں چلانا چاہیے، ہم عوامی طاقت کی بات کرتے ہیں۔ آپ ہمارے تمام قوانین دیکھیں۔ عوام نے آزادی کی جنگ لڑی تھی۔ بادشاہوں نے لڑائی نہیں کی۔ اس کی شراکت داری انگریزوں کے ساتھ تھی۔ لوگ بھول جاتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد انگریزوں کے خلاف تھی۔ نہیں، یہ بادشاہوں کے خلاف انگریزوں کے ساتھ تھی، کانگریس نے یہ لڑائی غریب عوام کیلئے لڑی تھی۔ اگر آپ آزادی سے پہلے یہاں آ تے تو ہندوستان کے لوگوں اور عورتوں کو کوئی حقوق حاصل نہ ہوتے۔ دلتوں کو چھوا نہیں جاتاتھا۔ یہ آر ایس ایس کا نظریہ ہے۔ کانگریس نے اسے بدل دیا ہے۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں پوچھا کہ ہندوستان کو 90 لوگ چلاتے ہیں۔ ان میں سے کتنے او بی سی ہیں اور کتنے دلت اور قبائلی ہیں۔ بی جے پی والے خاموش ہو گئے۔ اوبی سی آبادی کا 50فیصد ہے۔ 90 میں سے 3 او بی سی ہیں۔ انہیں کونے میں رکھ کر چھوٹے چھوٹے محکمے دیے گئے ہیں، ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنیوں کی فہرست نکالیں، مجھے دکھائیں کہ ان میں سے او بی سی، دلت یا قبائلی کون ہیں؟ ریاستی بیوروکریسی کو دکھائیں۔ کہیں بھی شراکت داری نہیں۔ ان کے درمیان دلت، او بی سی یا قبائلی کہاں بیٹھے ہیں؟ہر میدان میں یہی حال ہے۔ ذات پرمبنی مردم شماری ہونی چاہیے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ او بی سی کتنے ہیں۔ پہلے مودی جی خود کو او بی سی کہتے تھے۔
مزید پڑھیں: قطر کی عدالت نے آٹھ سابق ہندوستانی بحریہ کے افسران کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا
میرے سوال کے بعد تقریریں بدل جاتی ہیں۔ پھر کہنے لگے کہ ہندوستان میں صرف ایک ذات غریب ہے۔ دہلی میں ہماری حکومت آتے ہی ہم ذات پر مردم شماری کرائیں گے۔آج کانگریس کا 139واں یوم تاسیس ہے۔ اس موقع پر پارٹی نے ناگپور میں ایک میگا ریلی کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، پرینکا واڈرا، کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل کے وزرائے اعلیٰ سمیت پارٹی عہدیدار اور کارکنان موجود ہیں۔