غیر ملکی عازمین حج کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

0

ریاض، (ایجنسیاں) سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج 2024 کیلئے باضابطہ رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اور ان کے اہل خانہ کے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں ایپ نسک حج کے ذریعہ وصول کرنا شروع کردیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشیا، افریقہ، یوروپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور اوشیانا کے براعظموں کے عازمین ’نسک حج‘کے ذریعہ درخواست دے سکتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ حج کے رجسٹریشن کے بارے میں مزید تفصیلات hajj.nusuk.sa کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ عازمین ایک ای میل ایڈریس کے ساتھ اپنا ذاتی اکاؤنٹ بنانے کے بعد ویب سائٹ کے ذریعہ اپنے نام درج کر سکتے ہیں اور فراہم کردہ فہرست سے اپنے ملک کا نام منتخب کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نسک حج وزارت حج و عمرہ کے ماتحت ون اسٹاپ شاپ پلیٹ فارم ہے۔ یہ حجاج کرام کو مختلف قسم کے حج پیکیجز کی پیشکش کرتا ہے، جو یہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیتارام یچوری نے ٹھکرایا رام مندر کے افتتاح کا دعوت نامہ

گزشتہ برس 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد عازمین حج نے فریضہ ادا کیا تھا،جن میں 16 لاکھ اور 60 ہزار 900 سے زائد عازمین بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS