سیتارام یچوری نے ٹھکرایا رام مندر کے افتتاح کا دعوت نامہ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔ پارٹی نے منگل 26 دسمبر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مذہب ذاتی پسند کا معاملہ ہے۔ اس لیے دعوت نامہ ملنے کے باوجود وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری طرف بی جے پی نے 22 جنوری سے 2.5 کروڑ لوگوں کو رام للا کے درشن کی اجازت دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس کی ذمہ داری بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمنٹ واسمبلی کو سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جمعیتہ علماء ہند کی ٹیم کا سنہری باغ مسجد کا دورہ، حکومت سے انہدامی کاروائی پر روک لگانے کی مانگ

واضح رہے کہ رام مندر کے افتتاح کی تیاری زورشور سے چل رہی ہے اور بیشتر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS