نئی دہلی: انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کو معطل کیے جانے کے بعد بھی پہلوانوں کی ںاراضگی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ شاکسی ملک، بجرنگ پونیا کی طرف سے ایوارڈ واپس کے جانے کے بعد پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اسی سمت میں خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے ٹویٹ کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ واپس کرنے جارہی ہیں۔
اس کے ساتھ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط بھی ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘استحصال کرنے والے نے بھی اپنے غلبے کا اعلان کر دیا ہے۔’
انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات میں سنجے سنگھ کی جیت کے بعد سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا تھا کہ ‘(سنگھ) ایسوسی ایشن میں دب دبا بنا ہوا ہے اور بنا رہے گا۔’
मैं अपना मेजर ध्यानचंद खेल रत्न और अर्जुन अवार्ड वापस कर रही हूँ।
इस हालत में पहुँचाने के लिए ताकतवर का बहुत बहुत धन्यवाद 🙏 pic.twitter.com/KlhJzDPu9D
— Vinesh Phogat (@Phogat_Vinesh) December 26, 2023
تاہم مرکزی وزارت کھیل نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نئے پینل کو معطل کر دیا ہے۔
ونیش پھوگاٹ نے اپنے خط میں پی ایم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی زندگی کے صرف 5 منٹ نکالیں اور میڈیا میں اس شخص کے بیانات کو سنیں، آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے کیا کیا ہے۔
ونیش پھوگاٹ نے لکھا ہے کہ میجر دھیان چند کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ ان کی زندگی میں کوئی معنی نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں: جمعیتہ علماء ہند کی ٹیم کا سنہری باغ مسجد کا دورہ، حکومت سے انہدامی کاروائی پر روک لگانے کی مانگ
اس سے قبل سنجے سنگھ کے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر بننے کے بعد ساکشی ملک نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔