ہندوستان اب تھپڑ کھاکر دوسرا گال نہیں پیش کرے گا: جے شنکر

0

نئی دہلی(ایجنسیاں): اب تھپڑ کھاکرہندوستان کسی کی طرف دوسرا گال نہیں پیش کرے گا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان پچھلے 10 سالوں میں بدل گیا ہے اور اب وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پالیسی کی طرف بڑھ گیا ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ چند سالوں میں دنیا کی کئی بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر خارجہ نے اسے ہندوستانی سفارت کاری کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی نے کئی طاقتوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے تعلقات استوار کیے ہیں اور اسے ایک ’اہم‘ سنگ میل قرار دیا ہے۔ گاندھی نگرکے لواڈ میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تیسرے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ 2014 سے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے میں قومی ترقی کے مثبت اثرات کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی کوتاہیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ 2014 سے ہماری قومی طاقتوں کی مجموعی ترقی نے سلامتی کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، چاہے وہ اندرونی ہو، بیرونی ہو یا سرحد پر۔

جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ سیکورٹی کے مسائل ہندوستان کی حکمت عملی اور سفارت کاری میں گہرے طور پر شامل ہیں کیونکہ وہ مسابقتی دنیا کے ساتھ مشغول ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم مسابقتی دنیا کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں، ہم اپنی حکمت عملی اور سفارت کاری میں سلامتی کے عنصر کو گہرائی سے شامل کرتے ہیں۔ ہم جو چاہتے ہیں اس کی شدت بڑھتی ہوئی دلچسپی، عظیم خواہشات اور جنگ کی نوعیت کی عکاسی کرتی ہے۔ جس چیز کو ہم قومی سلامتی سے متعلق سمجھتے ہیں اس کی تعریف بہت وسیع ہے۔

جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں ہندوستان کی شناخت اب ایک قابل اعتماد اور مؤثر ترقیاتی شراکت دار کی ہے۔ ملک کا ترقیاتی شراکت داری کا پورٹ فولیو 78 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ ہندوستان ان ممالک میں ترقیاتی منصوبے چلاتا ہے جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس عمل میں ہندوستان کی پہل کافی شفاف اور ماحول دوست ہے۔ ہندوستان کا مقصد اپنے شراکت داروں کو بااختیار بنانا ہے۔ مزید برآں، ہندوستان ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل گورننس میں بہترین طریقوں کو بانٹنے میں سب سے آگے رہا ہے، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے ساتھ۔ جے شنکر نے زور دیا کہ بین الاقوامی معاملات بے مثال اور پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کی عوام پر مبنی خارجہ پالیسی معاشرے کے تقاضوں اور خواہشات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا مانتی ہے کہ جب ہندوستان بولتا ہے تو وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ بہت سے دوسرے لوگوں کیلئے بھی بولتا ہے۔ ہندوستان سب کیلئے امن، سلامتی اور خوشحالی کی آواز کے طور پر بولتا ہے۔ عالمی بھلائی اور استحکام کیلئے ایک طاقت کے طور پر کام کرتے ہوئے، ہم نے اپنے قومی مفادات کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے۔

اس سے قبل مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا تھاکہ بیرون ملک آباد ہندوستانیوں کو دوہری شہریت دینے میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں۔ چنئی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے بینر تلے منعقد 20ویں ینگ انڈینز نیشنل سمٹ ’ٹیک پرائیڈ‘2023′ میں کاروباریوں سے بات کرتے ہوئے جے شنکر نے دوہری شہریت کے بارے میں کہاکہ دوہری شہریت دینے میں سیکورٹی اور اقتصادی چیلنجز ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگال میں ماب لنچنگ کا سنسنی خیز واقعہ، گائے چوری کے الزام میں 2 افراد کا قتل

ہندوستان میں رہنے والے ہندوستانیوں کو کن ممالک کو دوہری شہریت دینی چاہئے اس حوالے سے بھی چیلنجز ہیں، لیکن بحث (دوہری شہریت پر) اب بھی جاری ہے۔ وہ ہندوستان میں آباد ہندوستانی کاروباریوں کیلئے کاروبار کرنے میں آسانی اور انہیں دوہری شہریت فراہم کرنے کے امکان کے بارے میں شرکا کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS