پرینکا گاندھی نے ایئر انڈیا اور بھارت پٹرولیم کے فروخت کیے جانے کے تناظر میں حکومت پر کی تنقید

0

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ان دنوں اپنے بیانات کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ کوئی بھی ایک ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر وہ اظہار خیال نہ کرتی ہوں ۔ پرینکا گاندھی آج بھی ٹویٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت کی تنقید کی ہے۔
پرینکا نے مرکز کے ذریعہ ملک کے اہم سرکاری اداروں کو فروخت کرنے اور پرائیویٹیشن کرنے کے معاملے پر ٹویٹ کیا ہے۔
انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’جہاں ڈال ڈال پر سونے کی چڑیا کرتی ہے بسیرا، وہ بھارت دیش ہے میرا۔ ہمارے ادارے ہماری شان ہیں۔ یہ ہی ہماری ’سونے کی چڑیا‘ہیں۔بی جے پی نے وعدہ تو ملک بنانے کا کیا تھا لیکن کام بھارت کے بہترین اداروں کو کھوکھلا کر انھیں بیچنے کا کر رہی ہے۔ افسوسناک۔‘
پرینکا گاندھی نے یہ ٹویٹ انڈین ایئر لائن اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن کے تناظر میں کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں ایئر انڈیا اور بھارت پٹرولیم کو فروخت کرنے کی بات کی تھی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں فروخت کرنے سے اس مالی سال میں 1 لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ وزیر مالیات نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال بھی ائیر انڈیا کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس وقت سرمایہ کار اسے خریدنے میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ائیر انڈیا فروخت نہیں کیا جا سکا۔
سرکاری کمپنیوں کو فروخت کیے جانے کی حزب اختلاف مسلسل  مخالفت کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS