واشنگٹن‘ امریکہ نے ایران میں پرامن احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے ۔
وائٹ ہاﺅس کی ترجمان اسٹیفنی گریشام نے ایک بیان میں کہا“امریکہ ایران کے لوگوں کے حکومت مخالف پرامن احتجاج کی حمایت کرتا ہے ۔گریشام نے کہا کہ امریکہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت مواصلاتی پابندیوں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے ۔ایران میں جمعہ کے روز پٹرول کی بڑھی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ایک مظاہرین کی موت واقع ہو گئی تھی ۔ واضح ر ہے کہ ایک دن قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسو¸ نے امریکہ کے ایران میں مواصلات نظام پر دیے بیان کا ذکر کرتے ہوئے اسے اس کے اندرونی معاملے میں مداخلت بتایا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن او رٹیگس نے کہا تھا کہ امریکہ ایران میں کافی عرصے سے جدوجہد کر رہے ایرانی لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے اس کے انٹرنیٹ بند کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے ۔