نئی دہلی (یو این آئی): کووڈ19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو الرٹ رہنے، کووڈ کے معیارات کو نافذ کرنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سکریٹری سدھانش پنت نے پیر کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریوں، پرنسپل سیکرٹریوں اور صحت کے سیکرٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ کووڈ- کیرالہ سمیت کئی ریاستوں میں کووڈ19 کے معاملات میں اضافہ کی خبریں ملی ہیں، کیرالہ میں کووڈ 19 کی ایک نئی شکل جے این 1 سامنے آئی ہے۔
Centre asks states to maintain constant vigil amid uptick in Covid cases, detection of first JN.1 variant infection in India.#JN1 #Coronavirus pic.twitter.com/1EF3B8YXqV
— Deccan 24×7 (@Deccan24x7) December 18, 2023
خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کووڈ 19 کی علاقائی صورتحال کے پیش نظر محتاط رہے اور متعلقہ دفعات پر عمل درآمد کرے۔ آنے والے تہواروں کے سیزن کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ضلعی سطح پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی جانی چاہئیں۔ تمام مشتبہ افراد کا آر ٹی ۔پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے اور تمام نمونے جینوم سیکوئنسنگ کے لئے بھیجے جانے چاہئیں۔
مزید پڑھیں: یوروپ میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، اٹلی کی وزیراعظم نے مسلمانوں کو دی دھمکی
خط میں کہا گیا ہے کہ جے این-1 کا علاج کا طریقہ کووڈ-19 جیسا ہی ہے۔ اس لیے تمام متعلقہ ادویات اور متعلقہ آلات، انسانی وسائل کی مناسب تیاری کی جانی چاہیے۔ اس حوالے سے عوام الناس میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی جانی چاہئے۔