جسٹس شرد اروند بوبڑے نے آج بروز پیر ملک کے 47ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف لیا ہے۔انہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے حلف دلایا ہے۔
چیف جسٹس بوبڑے 23 اپریل 2021تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔جسٹس بوبڑے ایودھیا تنازعہ معاملے میں فیصلہ دینے والی پانچ رکنی آئینی بنچ میں شامل تھے۔
جسٹس بوبڑے نے 1978میں ناگپور یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔انہوں نے 21 برسوں تک بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں پریکٹس کی اور سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے۔سن 2000میں بامبے ہائی کورٹ میں جسٹس مقرر ہوئے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS