پانچ ہزار روپے نہیں دینے پر ماں کا قتل، سوٹ کیس میں لاش رکھ کر گھومتا رہا قاتل بیٹا

0

لکھنئو: اترپردیش کے (الہ آباد) پریاگ راج سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں پولیس نے تلاشی کے دوران ماں کے قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ نوجوان اپنی ماں کو قتل کرکے اس کی لاش کو گنگا میں ڈبونا چاہتا تھا۔ لیکن پولیس کی سرگرمی کے باعث وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم بہار کے گوپال گنج ضلع کا رہنے والا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم ہمانشو نے بتایا کہ وہ اصل میں بہار کے گوپال گنج ضلع کا رہنے والا ہے اور اپنی ماں پرتیما دیوی کے ساتھ ہریانہ کے حصار میں اپنی بہن کے سسرال آیا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے 13 دسمبر کو اپنی والدہ سے 5 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر پرتیما دیوی (نوجوان کی ماں) نے رقم دینے سے انکار کر دیا۔ جس پر ماں بیٹے میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم نے ماں کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

قتل کے بعد ملزم ہمانشو اپنی ماں کی لاش کو سوٹ کیس میں باندھ کر حصار ریلوے اسٹیشن پہنچا اور اس کے وہ غازی آباد اور پھر ٹرین بدل کر پریاگ راج پہنچا۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان پریاگ راج سنگم کے قریب ایک سوٹ کیس کے ساتھ مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔

پولیس نے نوجوان کو روک کر پوچھ گچھ کی۔ جس پر اس نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی لاش کو سوٹ کیس کے ساتھ پریاگ راج کے سنگم میں ڈبونا چاہتے تھے۔ تاکہ کسی کو معلوم نہ ہو کہ اس نے اپنی ماں کو قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عصمت دری کے معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے کو پچیس سال کی قید اور دس لاکھ کا جرمانہ

یہ بھی پڑھیں: نفرت کی سیاست کا مقابلہ ملک میں بھائی چارہ کی فضا قائم کرکے کیا جا سکتا ہے: مولانا ارشد مدنی

ڈی سی پی سٹی دیپک بھوکر نے واقعے کی جانکاری دی کہ ملزم نوجوان پولیس گشت کے دوران پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے فرانسک ٹیم کی جانب سے تحقیقات کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ملزم نوجوان سے واقعہ کے بارے میں مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS