سپریم کورٹ نے ایودھیا اراضی تنازعہ پر فیصلہ سناتے ہوئے سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا تھا۔ جس پر ابتک غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے۔
اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ قانونی رائے لے رہا ہے کہ 5ایکڑ زمین لینی چاہئے کہ نہیں۔ سنی وقف بورڈ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اتوار کے روز لکھنؤ میں آل انڈیا پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ ہونے والی ہے۔جس میں اس پہلو پر خاص توجہ ہوگی۔
بورڈ کے صدر زفر فاروقی نے کہاکہ سنی وقف بورڈ ایودھیا میں زمین لینے یا نہیں لینے کے مسئلے پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے فیصلے کو اہمیت دے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مسلم پرسنل لاء بورڈ ایودھیا تنازعہ معاملے میں فریق نہیں تھا، مگر وہ ملک کے مسلمانوں کے لیے اہم ملی و مذہبی تنظیم ہے۔
اس لیے اس کے فیصلے کو اہمیت دینا اشد ضروری ہے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے فیصلے کو دی جائے گی اہمیت: زفر فاروقی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS