کچھ لڑائیاں صرف ہارنے کے لیے لڑی جاتی ہیں: کپل سبل

0

نئی دہلی(ایجنسیاں): جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو درست مان لیا۔ عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ 5 ستمبر کو محفوظ رکھا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے سینئر وکیل کپل سبل کا بڑا بیان سامنے آیا تھا۔ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کچھ لڑائیاں صرف ہارنے کیلئے لڑی جاتی ہیں۔ سبل عدالت میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف دلائل دینے والے سب سے مشہور وکیل تھے۔ کپل سبل نے ٹویٹ کیا کہ کچھ لڑائیاں صرف ہارنے کیلئے لڑی جاتی ہیں۔ تاریخ کو نسلوں کے جاننے کے لیے تکلیف دہ حقائق کو درج کرنا چاہیے۔ ادارہ جاتی اقدامات کی درستگی اور غلط ہونے پر آنے والے برسوں تک بحث ہوتی رہے گی۔ تاریخ ہی آخری فیصلہ ہے۔ آرٹیکل 370 پر فیصلے سے ٹھیک پہلے سبل کے اس ٹویٹ کو فیصلے کا اشارہ سمجھا گیا۔

مزید پڑھیں: دفعہ 370:جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کا عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر اظہار مایوس‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS