نئی دہلی (ایجنسیاں):مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ ملک کی5 ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو3 ریاستوں میں کامیابی ملی ۔ اسی سلسلے میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد پٹیل سمیت کئیممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا تھا۔
بی جے پی کی مرکزی کمیٹی نے راجستھان میں بھی یہی فارمولہ اپنایا تھا جہاں اس نے اپنے کئی ممبران پارلیمنت کواسمبلی الیکشن کا ٹکٹ دے کر الیکشن لڑنے کیلئے کہا تھا۔جیتنے والے اراکین پارلیمنٹ نے مرکزی قیادت کیکہنے پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اورلوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے استعفی قبول کر لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کہ ان لیڈروں کو ریاستی سیاست میں مرکزی قیادت تیار کرنے کی نیت سے بھیجا گیا ہے۔ کل 12 ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر کو اپنے استعفی دیا۔ تومر اور پٹیل کے علاوہ جن 10 ارکان پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا ان میں جبل پور کے رکن پارلیمنٹ راکیش سنگھ، سدھی ایم پی ریتی پاٹھک، ہوشنگ آباد کے ایم پی ادے پرتاپ سنگھ، راجستھان کے راجسمند کی ایم پی دیا کماری، جے پور کے ایم پی راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، راجیہ سبھا کے رکن کیری لال مینا، ارون ساؤ اور چھتیس گڑھ کی گومتی سائی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ریونت ریڈی کی کابینہ میں ایک بھی مسلم چہرہ نہیں
الور کے ایم پی بابا بالک ناتھ اور مرکزی وزیر رینوکا سنگھ نے بھی آج اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔واضح ر ہے کہ بی جے پی نے تین ریاستوں میں اپنے 21 ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا تھا، جن میں سے 9 الیکشن ہار گئے تھے، اور12جیت گئے ، جنہوں نے اب پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔