اسپین انتخابات میں شکست کے بعد سٹیزن پارٹی کے لیڈر کا استعفی

    0

    12 نومبر اسپوتنک اسپین کی اعتدال پسند سٹیزن پارٹی کے لیڈر البرٹ رویرا نے عام انتخابات میں شکست کے بعد پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیاہے ۔اسپین کی میڈیا کے مطابق۔ حال ہی میں ہوئے انتخابات میںپاعٹی کو صرف 10 سیٹیں ملیں ہیں،اور 47 سیٹوں کا نقصان ہوا ہے ۔ اعتدال پسند پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔
    مقامی میڈیا کے مطابق مسٹر رویرا نے تسلیم کیا کہ انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی اور اس کے لئے ان کے پاس کوئی عذر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اپریل میں ہوئے انتخابات میں تقریبا 40 لاکھ افراد نے ان کی پارٹی کو ووٹ دیا تھا لیکن اس بار صرف 16 لاکھ لوگوں نے ہی ان کی پارٹی کو ووٹ دیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS