ملک کی معیشت پر مستقل تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جس پر لیکن حکمراں جماعت کی جانب سے اس کا اعتراف ابتک نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن آخرکار مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بھی اعتراف کر لیا ہے کہ ہندوستانی معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔
نرملا سیتارمن نے ایک کتاب کی رسم اجرا تقریب کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔اس پر غور و خوض کی ضرورت ہے۔
اس کو پڑھنے کے بعد لوگوں کو صحیح معنی میں پتہ چلے گا کہ کیا وجہ ہے جن سے ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی شرح ترقی جون میں چھ سال کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ یہ پانچ فیصد کی سطح پر رہی۔
یہ کتاب ایسے وقت میں آئی ہے جب عالمی معیشت میں سستی سے جڑے سوال پوچھے جا رہے ہیں،ملک کی معیشت کو لے کر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔عالمی اور ہندوستانی معیشت جن چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے،ان کے قابل قدر حل کتاب میں دیئے گئے ہیں۔
غورطلب ہے کہ انڈین ریزرو بینک سمیت کئی ریٹنگ ایجنسیوں نے ہندوستان کی شرح ترقی کا امکان گھٹا دیا ہے۔ آر بی آئی نے گزشتہ مہینے (اکتوبر میں) مانیٹری پالیسی کا تجزیہ کرتے ہوئے شرح ترقی کا اندازہ 6.9 فیصد سے گھٹا کر 6.1 فیصد کر دیا تھا۔ وہیں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ہندوستان کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک منفی کر دیا۔ اسے ساکھ کو گھٹانے کی سمت میں پہلا قدم مانا جاتا ہے۔ موڈیز نے بھلے ہی کہا کہ سرکار معاشی کمزوری کا حل نکالنے میں جزوی طور پر کامیاب رہی ہے، لیکن آگے شرح ترقی نیچے رہنے کا جوکھم بڑھ گیا ہے۔
معیشت کی تنزلی کا نرملا سیتا رمن نے کیا اعتراف
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS