لیڈران ماحول خراب کرنا چاہئے ہیں:انجمن فرزندان ہند

    0

    نئی دہلی-انجمن فرزندان ہند نے قومی یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔تقریباًسو دیڑھ سو سال سے چلے آ رہے بابری مسجدو رام مندر تنازعہ معاملہ سپریم کورٹ
    کے فیصلے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا،جس کا ہندستان بھر کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
    پہلے سے ہی حب الوطنی کا جذبہ رکھنے والے لوگ وعدہ کرچکے تھے کہ فیصلہ کچھ بھی آئے ہم اس کا دل سے احترام کریں گے۔ لیکن فیصلہ آنے کے فورا بعد کچھ
    سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے خلاف کھڑے ہوکر اپنی بدنیتی اور ملک کے گنگا جمنی تہذیب میں گندگی پھیلانے کا کام کرنے پر تلے ہوئی ہیں۔
    لہذا ملک کے عوام سے اپیل ہے کہ عام لوگ بلا تفریق مذہب وملت سپریم کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کسی بھی غلط افواہ میں نہ آئیں۔چونکہ ہمارا ملک ہندستان کثیر
    لسانی اور دنیا کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہونے کا وقار رکھتا ہے۔ لہذا ہمیں ایک دوسرے کے ہر جذبے کا احترام کرنا لازم ہے۔ اس کے علاوہ جو بھی فیصلہ
    آیا ہے اس میں ایک لمبے وقفے تک کورٹ میں معاملہ میں زیر التوا رہنے کے بعد جانچ ایجنسیوں کا سہارا لے کر یہ قدم سپریم کورٹ نے اٹھایا ہے، لہذا کسی بھی طرح
    کے افواہ میں کسی بھی برادران وطن کو آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم تمام ملک بھر کے باشندے ایک تھے، ایک ہیں اور ہی رہیں گے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS