حج2020:فارم جمع کرنے کی مدت میں توسیع،5دسمبر2019تک بھرے جائیں گے فارم

0

حج 2020کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں5دسمبر2019بروزجمعرات تک توسیع کردی گئی ہے۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے اس سلسلے میںاپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ اب حج فارم جمع کرنے کی مدت میں توسیع کے ساتھ ہی درخواست گذارعازمین کے پاس 5دسمبر2019تک کی تاریخ کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ جبکہ پاسپورٹ کے قابل قبول ہونے کی میعاد حسب دستور20جنوری2021ہی رہے گی۔
واضح ہوکہ پہلے حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10نومبر2019 مقرر کی گئی تھی جس میں آج شام حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری گشتی مراسلہ نمبر3مجریہ09نومبر2019کے مطابق توسیع عمل میں لائی گئی۔یہ توسیع مختلف ریاستی حج کمیٹیوں کی جانب سے موصول گذارشات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ دریں اثناءدہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں درخواست گذار عازمین کی تعداد کوٹے سے تجاوز کر گئی ہے اور اس طرح اب تک تقریباً3100درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے پریس بیانیے کے مطابق حج کمیٹی کی جانب سے حج منزل ،ترکمان گیٹ آصف علی روڈ،نئی دہلی پر درخواست گذار عازمین کے لیے آن لائن فارم بھرنے اور جمع کرنے اور اس سلسلے میں مہیا تمام تر سہولیات بدستور جاری رہےں گی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS