جمعرات سے ہی کشمیر میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں مسلسل برف باری کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے دو اہلکاروں سمیت سات افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فوج کے دونوں اہلکار لائن آف کنٹرول کے قریب تعینات تھے ، جہاں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے دب گئے، اور ان کی موت ہوگئی۔
شدید برف باری کے سبب ریاست میں زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی لینڈ لائن خدمات بھی مکمل طور پرٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔
سری نگر ہوائی اڈے کو بھی بند کردیا گیا ہے کیوں کہ رنوے پر برف جمی ہوئی ہے۔ جس کے پیش نظر آج کے لیے پروازیں رد کردی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS