جے شری رام، بھارت ماتا کی جئے، اس سے کیا ہوجائے گا؟ ورون گاندھی کا اپنی ہی حکومت سے سوال

0

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے اتر پردیش کی پیلی بھیت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دو روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقہ پہنچے ورون نے اپنی ہی پارٹی کے نعروں، سرکاری اسکیموں کی حالت اور بدعنوانی اور بے روزگاری پر سوال اٹھائے ہیں۔

ورون گاندھی نے کہا ہے کہ جو لوگ قرض ادا نہیں کر پائیں گے، ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔ اس کی جائیداد نیلام کی جائے گی۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ اب میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس کا علاج کیا ہے؟ صرف نعرے؟ ورون گاندھی نے مزید کہا کہ جے شری رام، بھارت ماتا کی جئے، اس سے کیا ہوجائے گا؟

مزید پڑھیں: زیر تعمیرسرنگ میں پھنسے مزدوروں کواب تک نہیں نکالا جا سکا

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارت ماتا کو اپنی ماں سمجھتا ہوں۔ میں ہنومان جی کا بھکت ہوں، میں بھگوان رام کو اپنا پسندیدہ مانتا ہوں۔ بی جے پی ایم پی نے کہا، لیکن میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔ آج ہر شخص بنیادی مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس کا حل نعروں سے ہوگا یا پالیسی اصلاحات سے؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS