حکومت کرسکتی ہے2000کے نوٹ بند

0

آج8 نو مبرکو نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔ کالا دھن روکنے کے لیے تین سال قبل حکومت نے راتوں رات 500 اور 1000 روپے کے نوٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔تین سال مکمل ہونے کے بعد یہ اطلاع ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ بھی  بند ہوسکتے ہیں۔
اس کے پیچھے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ2000کےنوٹ کی زیادہ مانگ نہیں ہے اور لوگوں کو چلانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دراصل،سابق سکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
31 اکتوبر کوسابق وزیر خزانہ سبھاش چندر گرگ نے حکومت کو 2000 کے نوٹ بند کرنے کی تجویز دی۔ گرگ کا کہنا ہے کہ 2000 کے نوٹوں کا زیادہ تر حصہ مارکیٹ میں نہیں ہے۔ 2000نوٹ کے ذریعہ بلیک منی چھپائی جارہی ہے۔گرگ نے کہا ہے کہ سسٹم میں بہت زیادہ نقد رقم ہے،لہذا 2000 کے نوٹ بند کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS