مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لیکر اب تک تذبذب برقرار ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا واقعی شیو سینا کا وزیر اعلیٰ بن پاتا ہے۔پس و پیش کی صورتحال کے باوجود شیوسینا میں خود اعتمادی دیکھی جارہی ہے۔
شیوسینا کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کردی ہے۔ انہوں نے کھلے لفظوں میں کہاکہ مہاراشٹر کا وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا۔ انہوں نے خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اراکین اسمبلی کے ٹوٹنے کا ہرگز ڈر نہیں ہے۔
سنجے راؤت کے اس بیان نے بتادیا ہے کہ اب بی جے پی کے ساتھ شیوسینا کسی بھی قسم کا معاہدہ نہیں کرسکتی ہے۔کیوں کہ شیوسینا نے اپنا وزیراعلیٰ بنانے کا عزم مستحکم کررکھا ہے۔
فی الحال بی جے پی کی جانب سے خاموشی دیکھی جارہی ہے۔البتہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران کا ایک وفد گورنر سے ملاقات کرنے والا ہے۔
اس کے بعد بی جے پی کی جانب سے کچھ بیان آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی خاموش ہیں۔
مرکزی وزیر نتن گڈگری کا بھی مہاراشٹر حکومت کی تشکیل کے تعلق سے بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جلد از جلد فیصلہ ہوجائے گا۔گڈکری نے کہاکہ شیوسینا سے بات چل رہی ہے۔