کویت نے اسرائیل کی حمایت میں اسٹیٹس لگانے پر بھارتی ڈاکٹر کو ملک بدر کر دیا

0

نئی دہلی: اسرائیل کی جانب سے لگاتار فلسطینیوں پر فضائی حملے جاری ہے، جس میں اب تک قریب پندرہ ہزار بے گناہ مسلمانوں کی موت ہوگئی ہے، جس میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے تو وہیں امریکہ اور کچھ شدت پسند ممالک اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اسی دوران کویتی وزارت داخلہ نے علی الصباح اسپتال میں ملازم ایک ہندوستانی نرس کو فلسطین کے ساتھ تنازع کے دوران اسرائیل کی حمایت کا اظہار کرنے پر ڈی پورٹ کردیا ہے۔

یہ دوسرا کیس ہے جس میں مظلوم فلسطینیوں کی مخالفت کرنے میں ہندوستانی تارکین وطن شامل ہے، ڈی پورٹ کی گئی نرس نے واٹس ایپ ایپلی کیشن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ان کے مقصد کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا، جو اسے مہنگی پڑا۔

ہندوستانی نرس نے اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیا اور اسرائیلی پرچم بھی آویزاں کیا۔

مزید پڑھیں: غزہ: الشفا اسپتال کے کمپاؤنڈ میں شہید 179 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی

ذرائع کے مطابق نرس نے وکیل بندر المطیری کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد تفتیش کے دوران اسرائیل کی کھلے عام حمایت کرنے کے موقف کو تسلیم کیا، جس کے بعد اسے کویت سے ملک بدر کردیا گیا ہے۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS