غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’مرزا دبیر شخص اور شعری کائنات‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
سمینار کاکلیدی خطبہ اردو کے ممتاز نقاد اور دانشور پروفیسر انیس اشفاق نے’دبیر سوز تنقید منفی مقدمات کا محاکمہ‘ کے عنوان سے پیش کیا۔
افتتاحی اجلاس کے بعد پہلے تکنیکی اجلاس کا آغاز ہوا اس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے سابق ڈائرکٹر پروفیسر محمد اکرام الدین نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے غالب انسٹی ٹیوٹ نے مرزا دبیر کی شاعری کو موضوع بحث بنایا۔
ہم سب اس احساس میں شریک ہیں کہ مرزا دبیر پر ویسی گفگو نہیں ہو سکی جس کے وہ بجا طور پر مستحق تھے۔ ایک بات اور خوش آیند ہے کہ مقالہ نگاروں میں بزرگ اہل قلم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بھی نمائندگی ہے اور ان کی گفتگو میں تازگی کا بھی خوشگواراحساس ہوا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS