پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیہ پر اسرائیلی حملے میں 7 یرغمالی بھی مارے گئے: حماس

0

غزہ: فلسطین مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہےکہ غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیا پر اسرائیلی حملے میں 7 یرغمالی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا کہ جبالیا پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 7 یرغمالی مارے گئے جن میں 3 غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اب تک 239 قیدیوں میں سے 4 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے جس میں گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیا کیمپ پر شدید بمباری کی گئی جس سے جبالیا کیمپ مکمل تباہ ہوگیا اور 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی ہے اور 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہید افراد میں 3542 بچے اور 2187 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 2 ہزار افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1100 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: قطر، امریکہ کی ثالثی: مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان زخمیوں کی منتقلی کا معاہدہ

اس کے علاوہ فلسطین کی ٹیلی کمیونیکیشنز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آج انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی نظام بند ہوگیا ہے۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS