امریکی فوجیوں نے ایران کے ریولیوشنری گارڈ پر حملہ کیا

0

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعہ کے روز کہا کہ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حالیہ حملوں کے جواب میں امریکی فوجیوں نے شام میں ایران کے پاسداران انقلاب کے زیر استعمال دو ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات پر فضائی حملے کئے ہیں۔

 آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 1:30 بجے عراق کی سرحد پر واقع ابو کمال شہر کے قریب کیا گیا۔ ابھی تک اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
اس سے قبل 17 اکتوبر کو عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروپوں نے حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے فلسطین کے 3000 بچوں اور 1700 خواتین کو ابدی نیند سُلا دیا ہے: ریاض منصور

جب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہوا ہے، امریکی فوجیوں پر عراق میں تقریباً 12 اور شام میں چار بار حملے کیے جا چکے ہیں۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS