نئی دہلی: گزشتہ سال قطر میں مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو قطر کی عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے۔ جس پر حکومت ہند نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ قطر میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی آپشنز تلاش کیے جا رہے ہیں۔
ہندوستانی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ قطر کی ایک عدالت نے الدہرہ کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق افسران کی گرفتاری کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی ہے۔ ہمیں اس سے صدمہ پہنچا ہے۔ سزائے موت کے فیصلے اور فیصلے کی تفصیلی کاپی کا انتظار ہے۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی آپشنز تلاش کیے جا رہے ہیں۔
Verdict in the case of 8 Indians detained in Qatar:
“We are deeply shocked by the verdict of death penalty and are awaiting the detailed judgement. We are in touch with the family members and the legal team, and we are exploring all legal options
We attach high importance to… pic.twitter.com/lcCy7dAkcE
— Press Trust of India (@PTI_News) October 26, 2023
ان آٹھ سابق بحریہ کے فوج میں ایک کمانڈر پرنندو تیواری بھی شامل ہیں جنہیں صدر جمہوریہ سے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے حملے میں الجزیزہ کے صحافی کا کنبہ شہید، خبر کوریج کے دوران ملی جانکاری
جانکاری کے مطابق یہ تمام افراد قطر کی ایک نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ یہ کمپنی قطری امیری بحریہ کو تربیت اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کا نام Dahra Global Technology and Consultancy Services ہے۔ کمپنی خود کو قطر کے دفاع، سیکورٹی اور دیگر سرکاری اداروں کا مقامی پارٹنر بتاتی ہے۔