آپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

0

نئی دہلی، (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو اوکھلا عام آدمی پارٹی (آپ ) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر کی تلاشی لی۔
آپ ایم ایل اے کو دہلی پولیس کی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) نے تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 32 لوگوں کو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ الزام یہ ہے کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی نے بدعنوانی اور جانبداری کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی نے یہ کارروائی عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ کی کارروائی کے بعد گرفتار کرنے اور دہلی شراب پالیسی سے متعلق ایک معاملے میں 10 گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS