جالندھر میں خوفناک حادثہ، فریج کمپریسر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

0

جالندھر: پنجاب کے جالندھر کے اوتار نگر میں اتوار کی رات دیر گئے ایک گھر میں فریج کمپریسر پھٹ جانے سے لگنے والی آگ میں ایک ہی کنبہ کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس آدتیہ نے بتایا کہ جالندھر کے اوتار نگر گلی نمبر 13 میں اتوار کی رات تقریباً 10 بجے ایک گھر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ جس کے بعد پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ اس واقعہ میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک نے آج اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی شناخت یشپال گھئی (70)، روچی گھئی (40)، منشا (14)، دیا (12)، اکشے (10) اور اندرپال کے طور پر کی گئی ہے۔

آدتیہ نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات کے لیے فارنسک ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو بلایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت گھر کی ایک بزرگ دوسرے کمرے میں بیٹھی ہوئی تھیں، اس بزرگ خاتون نے اچانک دھماکے کی آواز سنی اور دیکھا کہ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور اہل خانہ کو گھر کے اندر سے باہر نکالا۔

اے ڈی سی پی آدتیہ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات فارنسک ٹیم کے ساتھ کی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے یشپال گھئی کے بھائی راج گھئی نے بتایا کہ ان کے بھائی نے سات ماہ قبل ہی ایک نیا ڈبل ​​ڈور ریفریجریٹر خریدا تھا۔ اس کے کمپریسر میں زور دار دھماکہ ہوا اور اس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔گھر کے اندر بیٹھے ان کے بھائی جن کی عمر تقریبآ 65 سال تھی، ان کے بیٹے، بہو اور دو بیٹیوں کو گھر سے

مزید پڑھیئے: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نومبر ماہ میں ہوں گے، نتائج 3 دسمبر کو آئے گا

یہ بھی پڑھیئے: فلسطین اسرائیل لڑائی میں 2,382 اسرائیلی زخمی

باہر آنے کا موقع نہیں ملا۔ جب کہ ان کی بوڑھی بھابھی گھر کے باہر بیٹھی ہوئی تھیں، وہ محفوظ ہیں۔
پڑوسیوں کے مطابق گھر کے اندر سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور جلد ہی پورا گھر آگ کی زد میں آگیا، جس کے بعد فائر انجن اور پولیس حکام کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS