سکم میں بادل پھٹنے سے آئے سیلاب میں اب تک چالیس لوگوں کی موت، سات فوج کے اہلکار شامل

0

گنگٹوک: سکم میں تباہی کے دوران جان گنوانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 3 اکتوبر کو بادل پھٹنے کی وجہ سے تیستا ندی میں اچانک آئی سیلاب میں اب تک 40 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ اس میں فوج کے 7 اہلکار بھی شامل ہیں۔ سیلاب میں 100 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیئے:

جیل میں قید ایرانی سماجی کارکن نرگس محمدی کو اس سال کا نوبل انعام برائے امن دیا گیا

فوج اور این ڈی آر ایف بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن چلا رہے ہیں۔ لوگوں کی تلاش کے لیے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS