نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے اماں، ماتا امرتانندمائی جی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ماتا امرتانندمائی جی کو ان کے 70 ویں یوم پیدائش پر طویل عمراور صحت مند زندگی کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدمت اور روحانیت کی علامت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر میں محبت اور ہمدردی پھیلانے کا ان کا مشن بدستور آگے بڑھتا رہے گا۔ وزیر اعظم مودی نے بھی اماں کے پیروکاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے جمع ہونے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کے ساتھ 30 سال سے زیادہ عرصے تک اپنی وابستگی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کچھ (گجرات ) میں زلزلے کے بعد ان کے ساتھ طویل عرصے تک کام کرنے کو یاد کیااور ساتھ ہی ساتھ انہیں امرتاپوری میں اماں کی 60ویں سالگرہ منانے کا موقع بھی یاد آیا۔ مسٹر مودی نے کہا ’’آج بھی امّاں کے مسکراتے چہرے اور پیار بھرے مزاج کی گرمجوشی پہلے جیسی ہی ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ 10 برسوں میں اماں کے کام اور دنیا پر ان کے اثرات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے اماں کی موجودگی میں ہریانہ کے فرید آباد میں امرتا اسپتال کے افتتاح کو یاد کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ “اماں کی موجودگی اور ان کی برکات کی چمک الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، ہم اسے صرف محسوس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اماں محبت، ہمدردی، خدمت اور قربانی کی مجسم تصویر ہیں اور وہ ہندوستان کی روحانی روایت کی علمبردار ہیں۔
“صحت کا شعبہ ہو یا تعلیم کا، اماں کی رہنمائی میں ہر ادارے نے انسانی خدمت اور سماجی بہبود کو نئی بلندیاں دی ہیں”، وزیر اعظم نے ملک اور بیرون ملک اداروں کی تشکیل اور فروغ میں اماں کے کام کے پہلو کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے ملک میں شروع ہونے والی صفائی ستھرائی کی مہم کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اماں ان پہلی شخصیات میں سے تھیں جو اسے کامیاب بنانے کے لیے آگے آئیں۔ وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ انہوں نے گنگا کے کنارے بیت الخلا بنانے کے لیے 100 کروڑ روپے کا عطیہ بھی دیا جس سے صفائی کو ایک نیا فروغ ملا۔ “اماں کے پوری دنیا میں پیروکار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ہندوستان کی شبیہہ اور اس کی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا جب تحریک بہت زیادہ ہو تو کوششیں بھی زبردست ہو جاتی ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں:
راہل گاندھی نے دربار صاحب میں متھاٹیکا، برتن دھوئے، سبزیاں کاٹیں
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اماں جیسی شخصیات ترقی کے لیے ہندوستان کے انسانیت پر مرکوز نقطہ نظر کی عکاس ہیں جسے آج وبا کے بعد کی دنیا میں قبول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماں نے ہمیشہ معذوروں کو بااختیار بنانے اور محروموں کو ترجیح دینے کے لیے انسانی قربانی دی ہے۔ پارلیمنٹ میں ابھی کچھ دن پہلے ناری شکتی وندن ادھینیم کی منظوری کاذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان جو خواتین کی قیادت میں ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اس میں اماں جیسی متاثر کن شخصیت کا ہاتھ ہے۔ خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اماں کے پیروکار دنیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسی طرح کا کام کرتے رہیں گے۔