نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سابق افسر سنجیو بھٹ پرعدالت کا وقت ضائع کرنے کے عوض میں گجرات ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے منگل کو ان کی تین درخواستیں مسترد کر دیں۔
جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس راجیش بندل کی بنچ نے بھٹ کے ایک ہی معاملے پر باربارعدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر یہ حکم جاری کیا۔
بنچ نے ان کی تین درخواستوں پر ایک ایک لاکھ روپے (عدالت کا وقت ضائع کرنے کے بدلے) دینے کا حکم دیا۔
یہ مقدمہ منشیات کو غیر قانونی طریقے سے رکھنے کا غلط الزام لگاتے ہوئے ایک وکیل کو مبینہ طورپر پھنسانے کے الزام سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں:
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکلے
ہندوستان ریلوے میں محبت کی دکانیں کھلتی ہیں: راہل
2018 سے جیل میں بند بھٹ کے خلاف اس معاملے میں نچلی عدالت میں جاری سماعت کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی ان کی درخواست ہائی کورٹ کی طرف سے مسترد کیے جانے کے بعد انہوں نے بار بار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا.